اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر موصل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تکفیری گروہ داعش نے جمعۃ الوداع کو اللہ کے نبی جناب جرجیس(ع) کے مزار کو شہید کر دیا جو موصل سے چار سو کلو میٹر کے فاصلے پر بغداد کے شمالی علاقے میں واقع ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق تکفیریوں نے مزار میں موجود قیمتی چیزوں کو نکال کر مزار کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
ادھر بغداد سے الغد پریس نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ شب اس تکفیری ٹولے نے نبی اللہ حضرت شیث علیہ السلام کے مزار کو بھی منہدم کر دیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگوں نے مزار کو بچانے کی کوشش کی جبکہ تکفیریوں نے لوگوں کو مزار کے قریب نہیں جانے دیا۔
جناب شیث علیہ السلام کا مزار شہر موصل میں واقع تھا۔
واضح رہے کہ تکفیری ٹولے داعش نے جمعرات کو جناب یونس اور جناب دانیال (ع) کے مزاروں کو بھی مسمار کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲